بدھ , 24 اپریل 2024

جب تک امریکا ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آتا تب تک ایران کے ایٹمی مراکز میں کوئی بھی کیمرہ نصب نہیں ہوگا۔ ایران کا دوٹوک موقف

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جب تک فریق مقابل امریکا ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آتا تب تک ایران کے ایٹمی مراکز میں کوئی بھی کیمرہ نصب نہیں ہوگا۔ صحافیوں سے گفتگو میں محمد سلامی نے کہا کہ جن کیمروں کو ہٹایا گیا ہے وہ ایٹمی معاہدے اور اضافی پروٹوکول اور ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت نصب کئے گئے تھے۔جب فریق مقابل ایٹمی معاہدے سے نکل چکا ہے اور اپنی ذمہ داریوں پرعمل نہیں کر رہا ہے تو اس بات کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایران یکطرفہ طور پر التوا کے شکار اس معاہدے پر عملدرآمد کرتا رہے۔ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے زور دیکر کہا کہ جب تک فریق مقابل امریکا معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا اور بے بنیاد دعووں سے دست بردار نہیں ہوتا تب تک کوئی بھی کیمرہ نصب نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …