بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

 پارلیمنٹ تحلیل کر کے نئے انتخابات کرایا جائے۔مقتدیٰ الصدر

بغداد : عراق کی صدر پارٹی کے رہنما مقتدیٰ الصدر نے پارلیمان تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ صدر گروپ کے حامیوں نے ایک ہفتے سے پارلیمنٹ میں دھرنا دے رکھا ہے۔ مقتدیٰ الصدر کا گروپ وزارت عظمٰی کے لیے نامزد شخصیت کی مخالفت کر رہا ہے۔ مقتدیٰ الصدرنے ٹیلی ویژن پرایک تقریر میں کہا کہ انھیں اپنے حریفوں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انھوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ وہ ان افواہوں پرکان دھریں اور نہ یقین کریں کہ میں کوئی بات چیت کرناچاہتا ہوں۔ ہم پہلے ہی ان کے ساتھ بات چیت کا تجربہ کرچکا ہوں۔اس سے ہمارے اورقوم کے لیے کچھ نہیں ہوا بلکہ اس سے وقت کی بربادی اور بدعنوانی ہی ہوئی ۔

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …