بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

اسرائیلی حکام کو ہماری اسٹریٹجک توانائی اور فوجی اقدامات کے بارے میں پتہ چل جائے تو ان کی نیندیں اڑ جائیں گی۔شیخ نبیل قاوق

بیروت : حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاوق نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اگر مزاحمتی تحریک کی عسکری صلاحیتوں کی اصل حد کے بارے میں جان لیں تو ان کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ لبنان کے جنوبی قصبے بنت جبیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نبیل قاوق نے کہا کہ جب اسرائیلی حکام کو ہماری اسٹریٹجک توانائی اور فوجی تنصیبات کے خلاف پیشگی اقدامات کے بارے میں پتہ چل جائے گا تو ان میں خوف کی لہر دوڑ جائے گی۔ انہوں نے کرش آئل فیلڈ میں ڈرون سے متعلق ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لبنان پہلے امریکا سے مدد کی بھیک مانگتا تھا۔ تاہم اس وقت یہ توازن تبدیل ہوچکا ہے اور اب اسرائیل کو حزب اللہ کے مقابلے میں امریکی مدد کی اپیل اور انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے حال ہی میں واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے حوالے سے جلد معاہدہ کرے۔یہ اپیل ان کے حزب اللہ کی طاقت کے بارے میں خوف سے پیدا ہوئی ہے، اور سید حسن نصر اللہ کا یہ کہنا حقیقت ہے کہ اسرائیل کے تمام گیس فیلڈز کو ان کے  میزائلوں سے خطرہ ہے۔

اسرائیلی حکام کو ہماری اسٹریٹجک توانائی اور فوجی اقدامات کے بارے میں پتہ چل جائے تو ان کی نیندیں اڑ جائیں گی۔شیخ نبیل قاوق

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …