جمعرات , 25 اپریل 2024

ہم عراقی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ۔ کر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ نے عراق میں جاری سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔ یو این اسسٹنس مشن فار عراق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہم تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔ اور بغیر کسی تاخیر کے متحرک ہوکر کسی سیاسی حل پر اتفاق کر لیں۔ عراقی رہنماؤں کو قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔ تمام عراقی جماعتوں کے درمیان بامعنی بات چیت اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …