بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

دشمنوں کی تمام کوششوں کے باوجود، آج غاصب اسرائیل ہمارے محاصرے میں ہے۔ اسلامی جہاد

تہران:رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کے دوران اسلامی جہاد تنظیم کے سربراہ زیاد النخالہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد انقلاب کی ہدایات کے نتیجے میں ایران ہمیشہ سے زیادہ طاقتور اور مستحکم ہواہے جس نے مزاحمتی محاذ کو بھی مضبوط بنادیا ہے۔

زیاد النخالہ نے بتایا کہ استقامتی محاذ تمام مورچوں پر ڈٹا ہوا ہے اور دشمنوں کی تمام کوششوں کے باوجود، مزاحمتی گروہ ترقی کر رہے ہیں اور دشمن کا محاصرہ مکمل کرلیا گیا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی اس موقع پر علاقے کے بحالات پر روشنی ڈالتے ہوئے علاقے میں ایران کی موجودہ پوزیشن کوانتہائی مستحکم قرار دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …