ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی یوم علی اصغرعلیہ السلام پر ایران سمیت مختلف ممالک میں ننھے مجاہد کی یاد میں اجتماعات

تہران:مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے آج بروز جمعہ ایران کے تقریبا 7 ہزار 500 شہروں، دیہاتوں اور دنیا کے 45 ممالک میں منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 20 سال سے عالمی سطح پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام ایران کے علاوہ پاکستان، ہندوستان، بحرین، عراق، سعودی عرب، ترکیه، افغانستان سمیت دنیا کے 45 ممالک میں منعقد ہوئے اور منعقد ہو رہے ہیں۔

محرم الحرام کے پہلے جمعے کو کربلا کی مظلومیت و معصومیت کا استعارہ سمجھے جانے والے طفل شیر خوار، حضرت علی اصغر علیہ السلام کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ عالمی شکل اختیار کر چکی اس مناسبت کے موقع پر مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو اپنے زمانے کی حجت خدا، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی نصرت و مدد کی نیت سے تیار کرتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند اپنے امام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …