بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

مسلمانوں کو مسجدیں اپنے گھروں سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی: بھارتی شہرحیدرآباد سے متصل شمس آباد میں "مسجد خواجہ محمود” کو راتوں رات شہید کرنے کے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ یہ نہایت افسوس ناک اور مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت حرکت ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ اس بات پر جس قدر بھی افسوس کیا جائے کم ہے کہ ایک طرف حکومت اقلیتوں کی ہمدردی کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف تلنگانہ میں مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کے لئے اترپردیش کا بلڈوزر کلچر نافذ کرتی ہے اور مسجد شہید کر دیتی ہے
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسجدیں اپنے گھروں سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ کیوں کہ یہ اللہ کے گھر ہیں، اس لئے وہ ہر گز ایسی مذموم حرکت کو برداشت نہیں کر سکتے،

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …