بدھ , 5 اکتوبر 2022

غزہ پر حملے جاری،مقاومتی محاذ کی غاصب اسرائیل پر راکٹوں کی بارش۔

بیت المقدس:غزہ پر دوسرے دن بھی غاصب اسرائیلی فوج کے حملے جاری رہے۔ تازہ ترین کارروائی میں چھ بچوں سمیت 32 افراد شہید، دو روز میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مسجد عماد عقل کے اطراف کو نشانہ بنایا۔ ایک میزائل مکان پر بھی داغا گیا ۔

جھڑپیں جمعہ کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فورسز نے اسلامک جہاد کے سینئر کمانڈر کوشہید اور درجنوں گھروں کو میزائل مار کر تباہ کیا۔ جابر اسرائیلی فوج نے ظالمانہ کارروائی کو آپریشن "بریکنگ ڈان” کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ اسلامی جہاد نے صیہونی حملوں کا بھرپور جواب دے تے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں کی بارش کردی دو دن میں 400 سو سے زائد راکٹ داغے گئے۔ ا

ستقامتی محاذ کے راکٹ حملوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں سے صیہونی بنکروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف پایا جاتاہے۔ راکٹ حملوں میں اشکوک کالونی میں ایک کارخانہ تباہ ہوا اور 2 صیہونی فوجی زخمی ہو‏ئے۔ جبکہ نیر عور کی اسرائیلی کالونی پر کئے گئے حملے میں ایک کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہوا۔

 

یہ بھی دیکھیں

کراچی: نامعلوم ملزمان کی رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ

کراچی: کے علاقے کوہی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ( Rangers ) …