جمعہ , 7 اکتوبر 2022

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کریں۔چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چین نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہو چن ینگ نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو تحمل اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خاص طور پر فریقین کو کشیدگی کو بڑھانے والے یکطرفہ اقدامات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک مسئلہ ہے ،بین الاقوامی برادری بھی اس بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نظر رکھتی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار کی فوجی عدالت نے جاپان کے صحافی کو 10 سال قید سنا دی

میانمار: میانمار کی فوجی عدالت نے قانون شکنی کے الزام میں جاپان کے صحافی “طورو …