جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے،پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے، 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کرونگا: عمران خان: عمران خان

اسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ برسراقتدار مجرموں اور ان کے سرپرستوں کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔

عمران خان نے سوالیہ انداز میں مزید کہا ہے کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا ہم بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟ آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …