جمعرات , 6 اکتوبر 2022

پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ہاشم ڈوگر

لاہور:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر علوی آج اپنا آخری خطاب کرینگے

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی آج (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچواں اور اپنے …