جمعہ , 19 اپریل 2024

تحریک طالبان پاکستان کے سینیئر کمانڈر دہشتگرد عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

کابل:افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستانی طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے مارغہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سینیئر کمانڈر عبدالولی مہمند عرف عمر خالد خراسانی اتوار کی شام ایک پُراسرار بارودی بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خراسانی کی گاڑی مارغہ سے قریبی ضلعے ارگون کے سفر کے دوران ایک بڑے دھماکہ کی زد میں آئی۔ ان کے داماد علی حسان مہمند اور دو سابق اہم کمانڈر مفتی حسن سواتی اور حافظ دولت خان اورکزئی بھی اُن کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ خراسانی ٹی ٹی پی کے بانی ارکان میں سے تھے۔ پاکستان میں دہشتگروں کی ریاست مخالف جنگ اور ٹی ٹی پی کو منظم کرنے میں ان کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …