جمعرات , 25 اپریل 2024

عزاداران امام حسین علیہ السلام کا دنیا میں سب سے بڑا ماتمی دستہ

بغداد:صوبہ کربلا میں عزاداری اور شعائر حسینی کی تاریخ کے محقق رشید زمیزم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ عزاداری یہ اپنی موجودہ شکل میں ١۸۵۵ سے جبکہ ایک دوسرے قول کے مطابق ١۸۷۲ سے ﴿تقریباً ١۵۰ سال پہلے﴾ شروع ہوئی ہے۔ان کے بقول اس عزاداری کے بانی میرزا صالح القزوینی ہیں جو صوبہ کربلا کے اکابرین میں سے ایک اور الہندیہ شہر کے نواحی قصبے طویریج کے رہنے والے تھے۔ یہ قصبہ کربلا شہر کے مشرق میں ۲۵ کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

میرزا صالح القزوینی ہر سال محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران اپنے گھر میں مجالس و عزاداری کا اہتمام کرتے تھے۔ ایک سال عاشور کے روز وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے جبکہ عزاداروں کی ایک تعداد ان کے ساتھ پیدل چل رہی تھی، اسی عزاداری کی حالت میں کربلا کی جانب نکل گئے۔جب کربلا کے لوگوں نے طویریج کے عزاداروں کو اس پرجوش انداز میں عزاداری کرتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے اور اس سال سے اب تک یہ عزاداری جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …