جمعرات , 6 اکتوبر 2022

اسرائیلی فضائی حملے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔اقوام متحدہ

واشنگٹن:فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے نے ایک انٹرویو میں کہا “حالیہ فضائی حملے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، کیونکہ غزہ میں انسانی صورت حال ایک انسانی تباہی کے دہانے پر ہے جو کہ دہائیوں سے جاری ہے۔ غزہ کی پٹی کے عوام کو دہشت گردی اور حملوں کی نہیں بلکہ مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، معمول کی زندگی میں واپس آنے اور قابض ریاست کی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کا محاسبہ یقینی بنائیں۔انہوں نے اسرائیل کی حمایت میں امریکی بیان کی مذمت کی جس میں امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہر ایک کو تحفظ ملنا چاہیے۔ قانونی پہلو کی طرف لوٹنا ضروری ہے اور جو بین الاقوامی انسانی قانون میں درج ہے، جو اپنے دفاع میں طاقت کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ اسرائیل یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ اسرائیل کے لوگوں کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے۔ غزہ جو 1967 سے اپنے حقوق سے محروم اور محکوم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بیٹے کی کینیا فتح کرنے کی ٹویٹ؛یوگینڈا کے صدر کو مہنگی پڑ گئی،عہدے سے فارغ

یوموہوزی کینروگابا:گینڈا کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے اور ایک سینیئر فوجی افسر کی جانب …