جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی برادری نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لیے جرات مندی کا مظاہرہ کرے۔ساٹھ عرب تنظیموں کا مطالبہ

عرب ممالک کی ساٹھ سے زائد سیاسی جماعتوں نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے جرات مندی کا مظاہرہ کرے اور قابض ریاست کو بین الاقوامی کنونشنوں سے بالاتر ہو کر علاقائی طاقت کے طور پر کام کرنے سے روکنے کے لیے کام کرے۔ تاکہ دشمن ریاست کے مظالم کا احتساب کیا جا سکے۔

ایک مشترکہ بیان میں عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب ممالک کی حکومتوں سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ ان جماعتوں میں یونائیٹڈ سیرین کمیونسٹ پارٹی، کویتی ڈیموکریٹک پلیٹ فارم پارٹی، بحرینی پروگریسو پلیٹ فارم پارٹی، تونس احرار پارٹی، یمن نشاۃ ثانیہ موومنٹ، تونس فری یونینسٹ پارٹی، عرب سوشلسٹ۔ مصری پارٹی، مصری عرب ڈیموکریٹک ناصرسٹ پارٹی، یونین پارٹی موریطانیائی پروگریس فورسز اور مراکشی سوشل ڈیموکریٹک وینگارڈ پارٹی شامل ہیں۔

مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے عرب ممالک کی جماعتوں نے کہا کہ وہ غاصب ریاست کے فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی جا تی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …