اتوار , 25 ستمبر 2022

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔ایف بی آئی

واشنگٹن: بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور محکمہ انصاف کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کا مقصد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات برآمد کرنا تھا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے جنوبی فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارکر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کارروائی کے دوران ایف بی آئی کے اہل کاروں نے ان کی رہائش گاہ کو گھیر رکھا تھا۔ اس دوران ان کی تجوری کی تلاشی بھی لی گئی۔ انہوں نے کارروائی کو امریکا کا سیاہ دور قرار دیا۔متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے باوجود ایسی کارروائی غیر ضروری تھی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپامار کارروائی سے متعلق کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

شامی عوام پر عائد پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں؛ایران

امریکی شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے دوران …