بدھ , 28 ستمبر 2022

آج پورے پاکستان میں یوم عاشورامذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین علیہ السلام  اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشورا آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پورے پاکستان میں منایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی میں یوم عاشورا کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات ہونگی، معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔مرکزی جلوس عزا کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود ہوں گے۔ کراچی کے علاوہ لاہور، کوئٹہ، پشاور اسلام آباد اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقرروہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں، بلاول

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا …