بدھ , 28 ستمبر 2022

نواسۂ رسولؐ نے حق کی خاطر اپنا سرکٹوا دیا ،باطل قوتوں کے سامنے سر جھکنے نہ دیا۔یومِ عاشور پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پیغام

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کربلا کے میدان میں حق کی خاطر اپنا سرکٹوا دیا لیکن باطل قوتوں کے سامنے سر جھکنے نہ دیا ۔ہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے ۔ کیونکہ اس مہینے حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین کی سر بلندی ، حق و صداقت کی خاطر اہل بیت اور جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش فرمایا ۔ میدان کربلا میں نواسۂ رسولﷺ نے شجاعت ، بہادری اور قربانی کی عظیم الشان مثال قائم کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے ۔یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قیادت میں جذبہ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا ۔ اہل بیت علیہم السلام  اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی ۔ آج اسلام انہی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے ۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ہم، یونان کو ترکیہ پر مسلط کرنے والوں کی نیت سے بخوبی واقف ہیں:اردگان

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ” ہم یونان کو بتا دینا …