جمعہ , 19 اپریل 2024

طالبان کو بھتہ نہ دینے پر پی ٹی آئی رہنما ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ ہوا. ایمل ولی خان کا انکشاف

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے طالبان کوبھتہ نہ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کے بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمل ولی خان نے کہا لیاقت خان کے قاتلانہ حملے پر پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے۔ایمل ولی نے مزید کہا کہ ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں لیکن اس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …