جمعرات , 25 اپریل 2024

آخر او آئی سی کو مظلوم فلسطینی یاد آ ہی گئے۔!

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور مکانات کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی ہے۔مغربی کنارے کے شہر نابلس میں غاصب اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ابراہیم النابلسی، اسلام صبوح، حسین جمال طه اور ایک اور فلسطینی نوجوان شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل غزہ میں صیہونی جارحیت میں 46 فلسطینی شہید اور 360 زخمی ہوئے تھے، جبکہ استقامتی محاذ کے راکٹ اور میزائلی حملوں میں 60 صیہونی زخمی ہوئے

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …