جمعہ , 19 اپریل 2024

کراچی روز عاشوراء شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ

اسلام آباد:متحدہ علماء محاذ پاکستان کے وفد کی ایم اے جناح روڈ پر یوم عاشور کے مرکزی جلوس عزا اور نماز باجماعت میں شرکت۔وفد میں محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری،مرکزی سینیئر وائس چیئرمین متحدہ علماء محاذ و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین سندھ سید علی حسین نقوی،کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد،مرکزی وائس چیئرمین سید محمد خرم شاہ جیلانی،ملی یکجہتی کونسل سندھ کے نائب صدر ممتاز اہل حدیث عالم دین علامہ مرتضیٰ خان رحمانی اور سواد اعظم اہل سنت یوتھ فورس کراچی کے صدر مولانا حافظ گل نوازبٹگرامی شامل تھے۔

تبت سنٹر پر نماز ظہرین کی باجماعت ادائیگی کے بعد وفد نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے مرکزی کیمپ میں ملت جعفریہ کے علمائے کرام ، اکابرین اور سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …