جمعرات , 6 اکتوبر 2022

پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین کے تحت ہی مذاکرات ہوں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی، پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کمزور ہوئی ہے، اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، خواتین اور بچے ساتھ ہیں تو بات ہوسکتی ہے، طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤ بڑھانے کے لیے ہیں، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور امارت اسلامی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

کابل:افغانستان میں امارت اسلامی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان اختلافات …