بدھ , 28 ستمبر 2022

جہاد اسلامی نے آج صیہونی جعلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ ولی امرمسلمین سید علی خامنہ ای

تہران:جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کے نام اپنے جوابی خط میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آپ نے اپنی شجاعانہ استقامت کے ذریعے ،غاصب صیہونی حکومت کی فریب کارانہ پالیسی کو ناکام بنا دیا اور ثابت کردیا ہے استقامتی محاذ جب چاہے، اسرائیل کی ناک زمین پر رگڑ سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے زیاد النخالہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے غزہ، غرب اردن کی جدوجہد کو ایک دوسرے سے جوڑ کر صیہونی دشمن کے مقابلوں میں قومی جہاد کا جو نمونہ پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطینی تنظیموں اور گروہوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو اسی طرح محفوظ رکھیں، کیونکہ صیہونی دشمن کمزور اور فلسطین کی استقامتی تحریک طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ہم اس جدوجہد میں ہمیشہ کی طرح آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 رہبر انقلاب اسلامی کے نام جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کے خط میں ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کی حمایت نہ ہوتی، تو صیہونی دشمن کے مقابلے میں حالیہ اور اس سے پہلے ملنے والی فتح ہمارے لیے غیر ممکن تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کی ایرانی صدر سے ملاقات

تہران:شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ نے آج صدارتی دفتر میں آیت …