منگل , 23 اپریل 2024

فلسطین کی حامی تنظیموں کا غزہ پر صیہونی حملوں کے خلاف برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

لندن:رپورٹ کے مطابق، اسلامی انسانی حقوق کی تنظیم، اہل بیت (ع) اسلامی فاؤنڈیشن، فلسطین کی حامی یہودی اور اسکاٹش تنظیموں سمیت متعدد انسانی حقوق کے کارکنوں کے تعاون سے ہونے والے اس احتجاج میں متعدد شخصیتوں نے شرکت اور تقریر کی۔ فلسطینی کاز کے حامی ایک افریقی گروہ کے نمائندے نے اس اجتماع کے دوران اعلان کیا کہ افریقی عوام بالخصوص جنوبی افریقہ کے باشندے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جد و جہد میں ان کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ نیلسن منڈیلا بھی فلسطین کے حامی تھے اور افریقی عوام ان کی پیروی کرتے ہوئے یہ حمایت جاری رکھیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے ہونے والے احتجاجی اجتماع میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینیوں کی حمایت پر زور دیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم اور برطانوی حکومت کی جانب سے تل ابیب کی اندھی حمایت کی بھی مذمت کی۔

اس دوران فلسطین کو آزاد کرکے رہیں گے اور فلسطین کی حمایت جاری رہے گی جیسے نعرے بھی لگائے جا رہے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …