جمعرات , 6 اکتوبر 2022

کابل خودکش حملہ، افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔مبینہ خود کش حملہ آور نے پلاسٹک کی مصنوعی ٹانگ میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد سے مدرسے کو نشانہ بنایا۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ “ہم تحقیقات کر رہے ہیں یہ شخص کون تھا اور اسے شیخ رحیم اللہ حقانی کے ذاتی دفتر میں داخل ہونے کے لیے اس اہم مقام پر کون لایا تھا۔ یہ امارت اسلامیہ افغانستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔”

دھماکے میں دیگر اموات اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مزاحمتی فرنٹ مغربی کنارے سے لے کر پورے فلسطین تک پھیلے گی: حماس

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان …