بدھ , 28 ستمبر 2022

انتہائی مطلوب شدت پسند کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔سعودی فورسز

ریاض:عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی ’پریذیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی‘ نے جمعے کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شب 10 بجے اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی اہلکار عبداللہ بن زید عبدالرحمن البکری الشہری نامی شدت پسند کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے قریب پہنچے تو انہوں نے پہنی ہوئی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شدت پسند شہر کے الصمیر علاقے میں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ دھماکے میں ایک مملکت میں مقیم ایک پاکستانی شہری اور تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بیان کے مطابق عبداللہ بن زید عبدالرحمن البکری الشہری کو سعودی حکام کی جانب سے گذشتہ سات سالوں سے ایک ’انتہائی مطلوب شخص‘ قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران ایسا ملک نہیں جس میں کوئی بغاوت اور انقلاب کر سکے:امیر عبداللیہان

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ "ایران ایسا ملک نہیں …