پیر , 26 ستمبر 2022

آیات شیطانی کے بدنام زمانہ مرتد مصنف سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ

اشنگٹن : اے پی کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایک شخص نے تیزی سے اسٹیج پر حملہ کیا اور چاقو اور گھونسوں سے سلمان رشدی کو چوٹ پہنچائی جس سے وہ زمین پر گر پڑے ۔

روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے سلمان رشدی پر حملے کے سلسلے میں لکھا ہے کہ ہمیں ہنگامی حالات کا سامنا ہے ۔ یہ حملہ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے صبح ہوا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سلمان رشدی کو اسپتال میں بھرتی کر دیا گيا ہے ۔

روئٹرز کے مطابق ، سلمان رشدی کی گردن پر چاقو لگا ہے تاہم وہ ابھی زندہ ہیں اور اسے اسپتال پہنچا دیا گيا ہے ۔

سلمان رشدی سے انٹرویو لینے والا شخص بھی زخمی ہوا ہے اور خبروں کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

نیویارک کے میئر نے بتایا ہےکہ سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ ہوا ہے لیکن وہ زندہ ہیں اور جلد ہی حملہ آور کی شناخت کا اعلان کیا جائے گا ۔ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سلمان رشدی کو دس پندہ بار چاقو مارا گيا جن میں سے ایک ، وار گردن پر لگا ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک …