جمعہ , 19 اپریل 2024

تحریک طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بعدپاک فوج کے دستے سوات پہنچ گئے

اسلام آباد: سوات، مٹہ اور دیر کے مختلف علاقوں میں تحریک طالبان کی جانب سے بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بعد اب پاک فوج کے دستے سوات پہنچ گئے ہیں اور علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فوجی دستوں نے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کا آغاز بھی کر دیا ہے تاکہ شر پسندوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ تحریک طالبان کے مسلح دہشت گردوں نے پچھلے دنوں مٹہ سے پاک فوج کے دو اہلکاروں اور ایک ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا تھا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ ان کارروائیوں کے بعد سوات اور مٹہ کے مکینوں نے احتجاجی جلوس بھی نکالے تھے اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ طالبان کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے۔ چنانچہ اب امن و امان بحال کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے پاک فوج کے دستے بڑی تعداد میں سوات، مٹہ اور دیر کے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

بتایا جا رہاہے کہ فوجی جوان بالائی علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں،جن کا زیادہ تر ایریا جنگلات پر مبنی ہے اور جہاں پر زیادہ تر دہشتگرد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ سوات کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں اور ضلع میں داخل یونے اور باہر جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …