پیر , 26 ستمبر 2022

طالبان کاخواتین مظاہرین پرتشدد،منتشرکرنےکےلئےہوائی فائرنگ۔

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں طالبان احتجاج کرنے والی خواتین پر ٹوٹ پڑے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواتین کو مارا پیٹا اورانہیں منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ہے۔ 40 کے قریب خواتین نے وزارت تعلیم کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے روٹی، روزگار اور آزادی‘ کے نعرے لگائے تاہم طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو وہاں سے منتشر کر دیا۔چند خواتین نے قریب دکانوں میں پناہ لی جن کا طالبان نے پیچھا کیا اور انہیں رائفل سے مارا پیٹا۔خواتین مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا اگست 15 ایک سیاہ دن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مغربی ممالک یوکرین میں جنگ کو طول دینے کے درپے ہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو:روسی وزیرِ خارجہ سرگئے لاوروف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک ان کے ملک کو …