بدھ , 28 ستمبر 2022

اسلامی جمہوریہ ایران عالمی دباو، معاشی محاصرے کے باوجود فلسطین کے مظلوم عوام کی بدستور حمایت کر رہا ہے۔شیخ ماہر محمود

بیروت:مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں علمائے مقاومت کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر محمود نے فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت کے لئے ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی دباو، معاشی محاصرے اور مختلف جنگوں کے باوجود فلسطین کے مظلوم عوام کی بدستور حمایت کر رہا ہے۔

شیخ ماہر حمود نے ان خیالات کا اظہار لبنان میں تعینات ہونے والی نئے ایرانی ثقافتی مشیر کمیل باقر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سابق مشیر محمد رضا مرتضوی بھی موجود تھے۔ شیخ حمود نے اپنی گفتگو کے دوران اسلامی مذاہب میں تقریب کے نظریے کی بھرپور حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران ایسا ملک نہیں جس میں کوئی بغاوت اور انقلاب کر سکے:امیر عبداللیہان

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ "ایران ایسا ملک نہیں …