بدھ , 28 ستمبر 2022

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے مجاہدہادی مطر کی ضمانت مسترد ہوگئی۔

واشنگٹن: نیویارک کی عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے مجاہد ہادی مطر کی ضمانت مسترد کردی۔ ہادی مطر کے وکیل نے مغربی نیو یارک کی عدالت میں پیشی کے دوران ان کی جانب سے درخواست ضمانت داخل کی گئی۔ ہادی مطر کو عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ سیاہ اور سفید رنگ کے جمپ سوٹ میں ملبوس تھا اور چہرے پر سفید ماسک لگا رکھا تھا، جبکہ ان کو ہتھکڑی لگی ہوئی تھی۔ہادی مطر نے ارادہ قتل اور حملہ کرنے کے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ۔ہادی مطر کے وکیل نتھانیئل بارون نے شکایت کی کہ ’حکام نے ان کے موکل کو جج کے سامنے لانے میں بہت زیادہ وقت لیا۔ آئین یہ حق دیتا ہے کہ ملزم کو جرم ثابت ہونے تک معصوم سمجھا جائے۔

جبکہ امریکی استغاثہ ڈسٹرکٹ اٹارنی جیسن شمٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہادی مطر نے جان بوجھ کر ایسے اقدامات اٹھائے جس سے وہ سلمان رشدی کو نقصان پہنچا سکیں ۔اور منصوبہ بندی کے تحت ’سوچا سمجھا‘ جرم کا مرتکب ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بی بی سی کی کارستانیاں

(تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی) ملکہ برطانیہ کی موت کے بعد ہم نے میڈیا اور …