بدھ , 28 ستمبر 2022

سعودی عرب کے اندر زیر حراست افراد کے خلاف جو وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے اس کا ذکر کرنے سے انسان کی روح کانپ جاتی ہے۔ ندا الصفار

ریاض :یورپی سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق کے صفحے کی طرف سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں، سعودی سماجی کارکن ندا الصفار نے آل سعود کی جیلوں میں قید خواتین اور ان کے اہلخانہ پر کیے جانے والے تشدد کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اندر زیر حراست افراد کے خلاف جو وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے اس کا ذکر کرنے سے انسان کی روح کانپ جاتی ہے، اس کے علاوہ ان زیر حراست افراد کے اہل خانہ کے خلاف ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی اذیتیں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں زیر حراست افراد کے اہل خانہ جب اپنے پیاروں کی صورتحال جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں سعودی سیکورٹی اداروں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران ایسا ملک نہیں جس میں کوئی بغاوت اور انقلاب کر سکے:امیر عبداللیہان

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ "ایران ایسا ملک نہیں …