بدھ , 28 ستمبر 2022

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، فی لیٹر 6 روپے 72 پیسے اضافہ ،قیمت پہلی مرتبہ 233 روپے سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری وٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ردو بدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233.91 روپے اور ڈیزل کے نئے نرخ 244.44 روپے ہوگئے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے سے 191.75 روپے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 67 پیسے سستا ہو کر 199.40 روپے کا ہوگیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے (16اگست) سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، ایک ماہ کے دوران برینٹ کروڈ آئل کے نرخ 107.35 ڈالر سے 94.84 ڈالر پر آچکے ہیں۔موجودہ حکومت نے اپریل میں حکومت سنبھالنے کے بعد تقریباً ایک ماہ کے دوران بتدریج پیٹرول 84 روپے اور ڈیزل 119 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا۔

0 seconds of 10 secondsVolume 0%

لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے سے 191.75 روپے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 67 پیسے سستا ہو کر 199.40 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں، بلاول

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا …