ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام میں امریکہ کے فوجی اڈے کے اطراف میں شدید دھماکے

دمشق: شام کے صوبے الحسکہ کے مضافاتی علاقوں کے مقامی ذرائع کے مطابق صوبے الحسکہ کے جنوب میں واقع شہر الشدادی میں الجبسہ آئل فیلڈ کے قریب امریکی فوجی اڈے کے اطراف میں بدھ کو علی الصبح کئی دھماکے ہوئے۔
ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے امریکی اتحاد کی جانب سے فوجی مشقوں کے دوران روشنی پھیلانے والے گولے داغے جانے کے موقع پر ہوئے۔
یہ فوجی مشقیں دہشت گرد امریکی فوجیوں اور امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیاؤں کے درمیان ہو رہی ہیں۔
شام میں امریکہ کا یہ ایک بڑا فوجی مرکز ہے جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان ذرائع‏ کے مطابق امریکی فوجی اڈے کے قریب ہونے والے ان شدید دھماکوں کے بعد شہر الشدادی کی فضا میں امریکی جنگی طیارے اور ڈرون پرواز کرنے لگے اور شہر میں فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کی آوازیں بھی بلند ہونے لگیں جبکہ شہر کی فضا میں دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے نظر آئے۔
اس سے قبل امریکہ کی سرکردگی میں اتحادی افواج کے کمانڈر نے مشرقی شام میں العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر کئی راکٹ فائر کئے جانے کی خبـر دی تھی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قیادت میں نام نہاد بین الاقوامی اتحاد نے جو داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جھوٹی جنگ کے لئے تشکیل دیا گیا تھا، مشرقی شام میں اپنے غیر قانونی اڈے پر حملے کا اعتراف کیا۔
بغداد الیوم نیوز سائٹ نے امریکی اتحاد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں واقع "العمر” آئل فیلڈ میں ملک کے فوجی اڈے کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …