ہفتہ , 20 اپریل 2024

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں کربلا جانے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔ آیت الله سید ابراهیم رئیسی

تہران: بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرآیت الله سید ابراهیم رئیسی نے متعلقہ اداروں اور محکموں پر زور دیا کہ وہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے لیے عراق جانے والے زائرین کو لازمی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں۔
اس سال اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام سترہ ستمبر کو منایا جائے گا۔ لاکھوں زائرین ہرسال چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے عراق کے جنوبی شہر کربلائے معلی جاتے ہیں۔
توقع ہے کہ اس سال پچاس لاکھ سے زائد عزادار چہلم منانے کے لیے کربلائے معلی پہنچ جائنگے جن میں پندرہ لاکھ سے زائد ایرانی شہری بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …