جمعہ , 7 اکتوبر 2022

پاکستان اور ایران کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد : ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15 کردی گئی۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ایران و پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ دو روزہ اجلاس میں ایرانی وزیر مواصلات و شہری ترقی اور پاکستان کے وزیر اقتصاد وفد کے ہمراہ شریک ہوئے جس میں مختلف اقتصادی مسائل، فضائی نقل و حمل کے موضوع پر گفتگو ہوئی جس میں ہر ہفتہ پندرہ پروازوں کی انجام دہی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ کارگو فلائٹس کی کوئی تعداد معین نہیں کی گئی ہے جبکہ مسافر پروازیں پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور کراچی کوئٹہ اور ایران کے شہروں زاہدان، مشہد اور تہران امام خمینی ایئرپورٹ کے مابین انجام پائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کرسکتے ہیں؟ عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی …