ہفتہ , 20 اپریل 2024

کوئی بھی طاقت ہمارے جوانوں کے ایمان و استقامت کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی، جنرل سلامی

تہران:مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری فورس کے کمانڈروں کی دو سالہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ہماری بحریہ ہر امتحان میں سرخرو رہی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے عسکری آمادگی کے ارتقا میں روحانیت و معنویت کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں ہمارے پاس کوئی چیز کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پیشرفتہ میزائیل، مستحکم بحری جہاز اور بحری ساز و سامان موجود ہیں ۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب یہ عسکری اور حربی آلات ہمارے جوانوں کے جذبہ ایمانی کے ساتھ مل جائیں تو نا قابل شکست ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے جوانوں کے ایمان اور استقامت کے سامنے ٹھہرنے کی توانائی نہیں رکھتی

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …