اتوار , 25 ستمبر 2022

غیر ملکی زائرین، اربعین حسینی کے لیے صرف شلمچہ باڈر سے عراق جاسکتے ہیں۔نادر امید زادہ

تہران: خرم شهر کے گورنر نادر امید زادہ نے کہا ہے کہ عراق میں داخل ہونے کے لیے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے صرف شلمچہ کی سرحد ہی کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 20 محرم سے ہم امام حسین علیہ السلام کے غیر ملکی عزاداروں کی خدمت کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت اور سہولت کے لیے جہاں ایرانی عوام کی جانب سے درجنوں کیمپ لگائے جا چکے ہیں، اس بار 10 کیمپ افغانستان اور10 کیمپ پاکستان، ہندوستان اور نائیجیریا سمیت کئی دیگر ممالک کی عوام کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس یوکرین جنگ کے اثرات، امریکی شرح سود میں اضافہ، یورپ میں بھی معاشی بحران

نیویارک: روس یوکرین جنگ نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، امریکا نے شرح سود …