منگل , 27 ستمبر 2022

ہم ہر اس ملک کو خبردار کرتے ہیں جو خطے میں استکباری طاقتوں کی موجودگی اور مداخلت کے لیے زمین ہموار کرتا ہے۔ایڈمرل علیرضا تنگسیری

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے کہا ہے، ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ تعاون خلیج فارس کے علاقے میں استحکام اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے اور ان کے استحکام اور سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے کہا کہ ہم ہر اس ملک کو خبردار کرتے ہیں جو خطے میں مداخلت اور استکباری طاقتوں کی موجودگی کے لیے زمین ہموار کرتا ہے یا انہیں فوجی اڈے فراہم کرتا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اور غیر دوستانہ رویہ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرے گا اور خطے میں عدم تحفظ کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے علاقے میں پڑوسی ریاستوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتا ہے، اسلامی اتحاد کی بنیاد پر تمام علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں صیہونیوں کی موجودگی نے لوٹ مار، تفرقے کے بیج بوئے ہیں ۔ سپاہ پاسداران کی بحری افواج دشمنوں کی دھمکیوں اور بغاوتوں کے لیے بہت حساس ہیں، اورکسی بھی خطرے کا جواب دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

کوئی طاقت ایرانی سرحدوں پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی: ایڈمرل سیاری

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ کسی طاقت کو …