جمعرات , 6 اکتوبر 2022

عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم کا دورہ سعودی عرب۔

ریاض: سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس نے جمعے کو رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور بعض مشترکہ مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعھد اور عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ کی ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیردفاع خالد بن سلمان ، اس ملک کی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور بغداد میں سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیز الشمری بھی موجود تھے ۔
جدہ ایرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ عبدالکریم الخریجی نے سید عمار حکیم کا استقبال کیا۔اس موقع پرعراق میں سعودی سفیرعبدالعزیز الشمری اور سعودی عرب میں عراقی سفیر عبدالستار ہادی الجنابی بھی موجود تھے ۔

یہ بھی دیکھیں

اگر یورپی یونین فسادات کی پشت پناہی کرے تو ہم جوابی اقدام کریں گے: امیر عبداللہیان

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین فسادات کی پشت پناہی …