جمعہ , 19 اپریل 2024

جارح سعودی اتحاد کی جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی شہریوں کے رہائشی مکانوں پر حملہ۔

صنعا: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے الحدیدہ ، تعز، مآرب ، حجہ ، صعدہ، جیزان اور ضالع میں یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں اور عام شہریوں کے رہائشی مکانات کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا جن میں توپوں ، راکٹوں اور مارٹر گولوں کا بےتحاشہ استعمال کیا گیا۔
جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں واقع الحیس علاقے میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اڈوں اور شہریوں کے رہائشی مکانوں کو نشانہ بنایا۔
یمن میں دومہینے کی جنگ بندی کا آغاز دواپریل دوہزاربائیس سے ہوا تھا
اس سے قبل یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی بنا پر یمن میں جنگ بندی سمجھوتہ تقریبا ختم ہوچکا ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …