منگل , 27 ستمبر 2022

متحدہ عرب امارات کا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں اس ملک کے سفیر سیف محمد الزعابی آنے والے دنوں میں دارالحکومت تہران میں اپنا مشن دوبارہ شروع کرنے والے ہیں۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

متحدہ عرب امارات کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو سابقہ سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کویت نے اپنے سابق سفیر کو واپس بلانے کے چھ سال بعد تہران میں نیا سفیر مقرر کیا تھا۔کویت اور متحدہ عرب امارات نے 2016 میں تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے روس کو ایٹمی حملے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا: بلنکن

واشنگٹں:امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ماسکو کو نجی …