پیر , 26 ستمبر 2022

امیر قطر کی دعوت پروزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، وزیر ٹرانسپورٹ نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پرقطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے جہاں قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزارتِ عظمٰی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر سے پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی، ہوابازی، انفر اسٹرکچر، سیاحت، لائیو اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم قطر کے دورے میں امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے  بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکا، پاکستان سیلاب سے نمٹنے اور باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے متحرک

واشنگٹں:پاکستان اور امریکا کے درمیان آج 26 ستمبر بروز پیر واشنگٹن میں وزارتی سطح کے …