بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی رہنما پر حملے کا منصوبہ ساز، داعشی دہشتگرد روس میں گرفتار

ماسکو: روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے داعش کے ایک رکن کو حراست میں لیے جانے کا اعلان کیا ہے، جو مبینہ طور پر بھارتی حکمران حلقے کے ایک رکن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، رپورٹ کے مطابق روسی سکیورٹی سروس نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ دہشت گرد ے اس دہشت گردانہ کارروائی کو انجام دینے کے لیے ہندوستان جانے والا تھا،۔ روسی خفیہ ایجنسی کے مطابق حراست میں لیے گئے عسکریت پسند کو اپریل اور جون 2022 کے درمیانی عرصے میں ترکی میں داعش کے ایک سرغنہ نے خودکش بمبار کے طور پر بھرتی کیا تھا۔
روسی نیوز ایجنسی ’تاس‘ کے مطابق ایف ایس بی کے محکمہ تعلقات عامہ نے پیر کو اس گرفتاری کا اعلان کیا۔ایف بی ایس کے مطابق: ’داعش کے اس رکن کو روس میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق وسطی ایشیا کے ملک سے ہے اور وہ انڈیا کی حکمران جماعت کے ایک رہنما پر خودکش حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ تاہم گرفتار عسکریت پسند کی شہریت کو واضح نہیں کیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …