جمعہ , 7 اکتوبر 2022

کانگریس ارکان کا بھارتی صدر کو خط۔! بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی شرمناک ہے۔ 

دہلی: بھارتی ریاست گجرات اسمبلی کے کانگریس سے وابستہ تین ارکان نے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھا ہے جس میں ان سے گجرات حکومت کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے کہ وہ بلقیس بانو مقدمے کے 11مجرموں کی رہائی کاشرمناک فیصلہ واپس لے۔

غیاث الدین شیخ، جاوید پیرزادہ اور عمران کھیڑا والا نے بھارتی صدر کو لکھے گئے خط میں گجرات حکومت کے فیصلے کو شرمناک، غیر حساس اور حصول انصاف کی جدوجہد کرنے والوں کیلئے مایوس کن قرار دیا۔ غیاث الدین شیخ نے ٹویٹ کیا کہ گجرات حکومت نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری مقدمے کے 11 مجرموں کی عمر قید کی سزا معاف کر کے سنگدلی اور غیر حساس ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

میانمار کی فوجی عدالت نے جاپان کے صحافی کو 10 سال قید سنا دی

میانمار: میانمار کی فوجی عدالت نے قانون شکنی کے الزام میں جاپان کے صحافی “طورو …