ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی ایرانی قوم سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل

اسلام آباد: رپورٹ کے مطابق کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کی تباہکاریوں کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں سے سیلاب متاثرین کے امداد کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی قونصل جنرل نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے فارسی میں ٹویٹ کی کہ کراچی اور صوبہ سندھ کے معزز اور انسان دوست عوام نے کرونا کی وبائی صورتحال کے دوران ایران کی عوام کو طبی آلات کی خریداری کے لئے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے عطیات دیئے تھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج انہی لوگوں کو تباہ کن مون سون سیلاب کی وجہ سے ہماری مدد، خاص طور خیموں کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تقریباً پانچ لاکھ افراد کے گھر سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور ١ کروڑ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل تمام اراکین سے موبائل فون لے لیے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل تمام …