جمعرات , 6 اکتوبر 2022

اگرجنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی اور اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا۔حجۃ الاسلام  شیخ حسن البغدادی

بیروت: حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن حجۃ الاسلام  شیخ حسن البغدادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان پر حملہ کیا تو اس کی زندگی ختم ہو جائے گی۔ دشمن نے پچھلے 40 برسوں میں حزب اللہ کی طاقت، صداقت اور دیانت کو سمجھ لیا ہے اور حزب اللہ کے ساتھ چھوٹی اور بڑی جنگوں کا تجربہ بھی کیا ہے۔ حزب اللہ نے ان جنگوں میں صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کی بالخصوص 33 روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو رسوا کن شکست کا مزہ چکھایا اور اس پر دفاعی پوزیشن مسلط کر دی۔ حسن البغدادی نے کہاکہ ہم ایک ایسی طاقت بن گئے ہیں جس کی عصری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لبنان پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا جواب جارحیت کی نوعیت کے متناسب ہوگا اور اگر یہ تیسری جنگ تک پہنچ گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی اور اس کے ساتھ ہی یہ حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔ ہم یقینی طور پر کسی اور غاصبانہ قبضے کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

مزاحمتی فرنٹ مغربی کنارے سے لے کر پورے فلسطین تک پھیلے گی: حماس

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان …