جمعرات , 6 اکتوبر 2022

آج ہماری دفاعی طاقت اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں دشمن ایران پر حملے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے قم میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے تمام وسائل اور آلات اندرون ملک تیار کیے جارہے ہیں اور ہم اس شعبے میں پوری طرح خودکفیل ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے، حالیہ ڈرون مشقوں اور فضائی دفاع میں ڈرون طیاروں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں میں حصہ لینے والے ڈرون طیاروں نے کئی بار اپنے مشن کو وقت کے تقاضوں کے مطابق پوری کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ ڈرون مشقوں کے دوران بعض ایسی تکنیک اور اقدامات سے کام لیا گیا جو دنیا میں بے مثال ہیں اور میں پوری جرائت کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے ڈرون طیارے پوری طرح ہتھیار بند ہیں اور ملکی دفاع کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری دفاعی طاقت اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں دشمن ایران پر حملے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔ایئر ڈیفینس فورس کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن ہماری فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرے کیونکہ ایک مرتبہ داخل ہونے کے بعد اس کا یہاں سے نکلنا مکمن نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ ایرانی فوج کی مشترکہ ڈرون مشقیں بدھ کے روز ملک کے وسیع و عریض علاقے میں شروع ہوئیں اور جمعرات کی شام اپنے اہداف کی تکمیل کے بعد ختم ہوگئیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

اگر یورپی یونین فسادات کی پشت پناہی کرے تو ہم جوابی اقدام کریں گے: امیر عبداللہیان

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین فسادات کی پشت پناہی …