جمعرات , 6 اکتوبر 2022

مراجع عظام کی طرف سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سہمِ امام علیہ السلام کی اجازت 

تہران- بغداد:رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں حالیہ سیلاب کے پیشِ نظر مراجع عظام رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ اور حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی حفظہ اللہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے سہمِ امام علیہ السلام کے استعمال کے سلسلہ میں فتاوی جات سامنے آگئے ہیں۔ جس میں انہوں نے اپنے مقلدین کو سہمِ امام علیہ السلام مومنین پر صرف کرنے کی اجازت دی ہیں۔

1:رہبرِ  معظم حضرت آیت اللہ العظمی السید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے مقلدین سہم امام کا نصف حصہ سیلاب زدگان کی مدد میں صرف کر سکتے ہیں۔

2: آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حفظہ اللہ کے مقلدین سہم سادات کا پورا حصہ سادات کیلئے اور اسی طرح غیر سادات متاثرین سیلاب کے لئے دو تہائی2/3 سہمِ امام  خرچ کر سکتے ہیں۔

3: آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی حفظہ اللہ کے مقلدین دو ماہ تک مکمل حقوق شرعیہ میں جو کچھ بھی ہو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے خرچ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرین کی فوج نے پیش قدمی تیز کر دی ہے:یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے ملک کے جنوبی …