جمعہ , 19 اپریل 2024

ایٹمی معاہدے کی واپسی کے راستے کی رکاوٹ ایران نہيں بلکہ امریکا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن:امریکی تھنک ٹینک سی این اے ایس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں واپسی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ایران نہيں بلکہ امریکی کانگریس ہے۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں آیا ہے کہ جب سے جو بائیڈن نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے امریکی حکومت ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔

ایران کا ایٹمی پروگرام پوری طرح سے پرامن ہے اور اس بات کی تائید ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے بارہا اپنی رپورٹوں میں بھی کی ہے تاہم امریکا بے بنیاد الزامات لگا کر ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کے الزامات عائد کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …